عالمی رینکنگ، ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار

March 23, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ روسی وین ڈر ڈوسن 777پوائنٹس کے ہمراہ دوسرے جبکہ اوپنر امام الحق 740پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈی کوک چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون پہلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر قابض ہیں۔ ٹیسٹ بیٹنگ میں کین ولیمسن883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، لبوشین کا پہلا نمبر ہے۔ جو روٹ، اسٹیو اسمتھ اور بابراعظم کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔