یوم پاکستان، سیکیورٹی کے اقدامات فول پروف بنانے کی ہدایت

March 23, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے تمام زونل ڈی آئی جیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ا پنے ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پابند کریں کہ یوم پاکستان23 مارچ کے موقع پر سیکیورٹی کے اقدامات کو فول پروف ، پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی اور سرچنگ جیسےاقدامات کو مؤثر اور مربوط بنایا جائے، ترجمان کراچی پولیس کے اعلامیے کے مطابق یوم پاکستان کے حوالے سے ہونیوالی جملہ تقریبات اور ریلیوں کی سیکیورٹی تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنائی بالخصوص مزار قائد کی سیکیورٹی کو غیر معمول، انٹیلی جینس کلیکشن و شیئرنگ کے عمل کو ہر سطح پر مربوط اور موُثر ،شہر کے تمام حساس اور تفریحی مقامات اور تنصیبات کی سیکیورٹی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے، ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑے جائیں،ایس ایچ اوز کو علاقہ گشت اور سیکیورٹی ڈپلائمنٹ کی وقتاً فوقتاً ڈیوٹی پوائنٹس پر چیکنگ کا پابند بنایا جائے،بم ڈسپوزل اسکواڈ کو الرٹ رکھا جائے۔