رمضان المبارک کا آغاز، بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر

March 24, 2023

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں اور دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دے دیاگیا ہے۔کمشنر کراچی نے دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں کرنا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے بیکری آئٹمز کی نئی قیمتیں مقرر کردی اور نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔پھینی اول کوالٹی 690 روپے جبکہ دوم کوالٹی 590 روپے کلو ، کھجلا اول کوالٹی 690 روپے جبکہ دوم کوالٹی 590 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سے جلیبی اول کوالٹی 440 جبکہ دوم کوالٹی 400 روپے کلو مقرر ، پکوڑا اول کوالٹی 560 جبکہ دوم کوالٹی 480 روپے کلو مقرر کی ہے۔