زمان پارک آپریشن کے دوران برآمد اسلحہ غیرقانونی قرار

March 25, 2023

لاہور( این این آئی) لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران ملنے والا تمام اسلحہ غیر لائسنس یافتہ اورغیر قانونی ہے۔ پولیس کے مطابق زمان پارک سے 13ایس ایم جیز،سات کلاشنکوف اور340 گولیاں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا اس کی تفصیلات سے آگاہی کے لئے مذکورہ اسلحے کا فرانزک ہوگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی حقائق فرانزک رپورٹ میں واضح ہوں گے۔