جونیئر ہاکی کیمپ، سندھ کے نو کھلاڑی شامل

March 26, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، جس میں سندھ کے نو کھلاڑی محمد رفیع، تیمور شیخ ,، ارسلان خالد، ارباز ایاز ، عبد الوہاب،سلطان محمود،، نعمان خان،حماد رضوان، ایم عدنان لڈو بھی شامل ہیں، ٹیم کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی نے چیئر مین کلم اللہ کی سر براہی میں کیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق قومی ہاکی کپتان حنیف خان کو ٹیم کا منیجر مقرر کیا ہے، جبکہ کوچز میں ذیشان اشرف، عدنان ذاکر، مدثر علی خان، آصف احمد خان ،رانا زبیر، مظہر عباس شامل ہیں، ٹیم میڈیا آفیسر/ویڈیو انالسٹ سید علی عباس، ٹیم ڈاکٹر/ماہر غذایات ڈاکٹر میثاق رضوی، فزیکل ٹرینر عمران خان اور فزیوتھراپسٹ محمد اسلم ہوں گے، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28مارچ سے لاہور میں شروع ہوگا۔