فورتھ شیڈول سے نام نہ نکالنے کیخلاف درخواست،فریقین کو نوٹس جاری

March 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے فورتھ شیڈول سے نام نہ نکالنے کے خلاف درخواست پر محکمہ داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائی کورٹ میں فورتھ شیڈول سے نام نہنکالنے کے خلاف اے پی ایم ایل سندھ کے رہنما سرمد صدیقی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سرمد صدیقی کو پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں بری کردیا گیا تھا ۔ درخواست بریت کے باوجود شہری کا نام فورتھ شیڈول سے نہیں نکالا گیا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت جواب طلب کرلیا۔سرمد صدیقی کےخلاف 2020 میں بھی فیروز آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔