وزیر اطلاعات سندھ نے انفارمیشن کال سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا

March 26, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے انفارمیشن کال سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا ،کال سینٹر سندھ حکومت کی پالیسیوں اور ا0قدامات سے متعلق بروقت اور مستند اطلاعات فراہم کرے گا اور فیک نیوز اور حکومت کے خلاف جعلی پروپیگنڈہ کو بھی کاؤنٹر کرے گا ، یہ اعلان انہوں نے محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ شرجیل میمن نے کہاکہ محکمہ اطلاعات کے تحت انفارمیشن کال سینٹر قائم کیا جائے گا اور سندھ حکومت کے تمام محکموں کو اس کال سینٹر سے منسلک کیا جائے گا ،صوبائی وزیر نے سیکرٹری اطلاعات کو انفارمیشن کال سینٹر کی فوری طور پر پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر کیا جائے ۔