شان سیریز میں کوئی میچ نہ کھیل سکے

March 28, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شان مسعود افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوئی میچ کھیلے بغیر وطن واپس آجائیں گے۔ پندرہ رکنی ٹیم میں وہ واحد کھلاڑی ہیں جو کوئی میچ نہ کھیل سکے۔ شارجہ میں تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ، اعظم خان کی جگہ افتخار احمد اور نسیم شاہ کی جگہ پر محمد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔