صدر پاکستان کی ترجمانی کریں، انتخابات الیکشن کمیشن کا کام ہے، مرتضیٰ وہاب

March 28, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بچت بازار میں قیمتیں کنٹرول میں ہیں لیکن عام مارکیٹس میں ان ریٹس کو فالو نہیں کیا جا رہا الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے انتخابات نہیں ہو سکے ہیں جسکے باعث چئیر میں / وائس چئیرمین کے انتخابات التواء کا شکار ہیں ،صدر پاکستان اب پی ٹی آئی کے کارکن نہیں انہیں پاکستان کی ترجمانی کرنی چاہئے، انتخابات الیکشن کمیشن کا کام ہے ،نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی دکاندا رطے شدہ ریٹ سے تجاوز کرے گا اسکے خلاف کارروائی ہوگی ،انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئےآٹے کی مد میں دو، دو ہزار روپے کی رقم 78 لاکھ خاندانوں میں بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت دی جائے گی ،ادئیگی بدھ سے شروع ہوجائے گی پہلے فیز میں 38 لاکھ لوگوں کو رقم فراہم کی جائے گی بقیہ 40 لاکھ افراد کو دو یا تین اپریل سے رقم کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔