کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد تھانے سے بازیاب ہونے والے شہریوں کے اغوا برائے تاوان کیس میں اہم انکشافات ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق ملزمان نے 7 شہریوں کو اغوا کیا، ایک کو 40 اور دوسرے کو 70 ہزار روپے تاوان لیکر ، 2 شہریوں کو سفارش پر چھوڑا،جبکہ 3 افرادسے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا، اغوا کا ماسٹر مائنڈ مختار جو خود کو صحافی ظاہر اور ایس ایچ اوز کا دوست تھا۔