محمد حارث نے افغانستان سے ہار کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا

March 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر محمد حارث نے افغانستان سے سیریز میں شکست کا ذمہ دار خود کو قرار دے دیا۔ محمدحارث نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ میری پیاری قوم ہم جو نتیجہ چاہتے تھے وہ نہیں ملا۔ اس سب کا ذمہ دار میں ہوں کیوں کہ میں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کیا جس کا مجھے افسوس ہے۔ محمد حارث نے لکھا کہ اس تجربے سے ہم سیکھیں گے اور مستقبل میں اچھا کھیلیں گے۔ محمدحارث کی ٹوئٹ پر ان کے چاہنے والے ان کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں اور انہیں ہمت سے کام لینے کی تلقین کررہے ہیں۔ انہوں نے افغانستان کے تین میچز میں صرف 22 رنز بنائے ۔