الیکشن کے التواء سےانارکی پھیلے گی، جاوید قصوری

March 29, 2023

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمدجاوید قصوری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا قابل مذمت ہے ۔اس فیصلے سے ملک کے اندر انارکی پھیلے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن کی طرف سے 30اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے غیر آئینی فیصلے کے خلاف پنجاب کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز پر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔