بچے کے ساتھ بدفعلی کے ملزم کو پانچ سال قید کا حکم

March 30, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیشن جج سریاب جان محمد گوہر کی عدالت نے بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر پانچ سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانےکی سزا کا حکم سنایا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق کے ملزم آغا محمد نے 2021 میں پولیس تھانہ عبدالخالق شہید کی حدود میں ایک بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔مقدمے کی تفتیش ایس آئی امجد محمود نے کی۔