ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں کا نقصان

March 31, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی درجنوں مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے 18 موٹر سائیکلوں 34 موبائل فونز زیورات نقدی جانور اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے پولیس تھانہ الپ کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو محمد اظہر کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 30 لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار پولیس تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں دن دیہاڑے انڈسٹریل ایریا میں مسلح ڈاکو نے نجی کیمیکل کمپنی کے ملازم سے 583000 روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے میں چار مسلح ڈاکوؤں نے خواجہ اشرف سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے رضوان سے ایک لاکھ روپے کی نقدی موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں مسلح ڈاکو نے لطیف سے 55 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو نے شریف سے 19 ہزار روپے کی نقدی چھین لی پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں چار مسلح ڈاکو نے خالص سے 45 ہزار روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا پولیس تھانہ الپ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے غلام بلال اور اصغر کے کے گھروں سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے پولیس تھانہ الپہ کے علاقے نامعلوم ملزمان نے افضل کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا پولیس تھانہ دلی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے جوادکا ایک لاکھ بیس ہزار مالیت کی نقدی موبائل چوری کر لیا پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے رحمان کا ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا پولیس تھانہ گلگت کے علاقوں میں نامعلوم ملزمان نے سلمان اور عثمان کے گھروں سے لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا دیگر مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے جبکہ متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔