بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، واسا میں ہائی الرٹ

March 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بدھ کی شب ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد دانش نے ہائی الرٹ جاری کردیا اورتمام سیوریج، ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژنوں کے افسران، سٹاف کو مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے طلب کرلیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے شہر کے مختلف علاقوں اور ڈسپوزل اسٹیشنوں کا دورہ کرکے نکا سی آب کے انتظامات کا معائنہ کیا سیوریج افسران کو ہائی الرٹ رہنے اور نکاسی آب کا آپریشن مکمل ہونے تک فیلڈ میں موجودگی کو یقینی بنانے کا حکم دیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے تمام روڈز،اہم شاہراہوں میٹرو روٹ،انڈر پاس سمیت آٹا پوائنٹس کے علاقوں سے بھی ہنگامی بنیادوں پربارش کے پانی کی نکاسی کرنے کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ سیوریج سٹاف کو سڑکوں پر مین ہولز کورز ہٹانے، سکر مشینوں کے ذریعے پانی اٹھانے تمام ڈسپوزل سٹیشنوں کو فل کیپیسٹی پر چلانے کی ہدایت کی انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے دوران ڈسپوزل اسٹیشنوں کو جنریٹرز پر چلانے کی بھی ہدایت کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن نے اس دوران ایم ڈی واساکو جمعرات صبح 8 بجے تک بارش سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق،پرانا شجاع آباد روڈ پر8 ملی میٹر،چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن پر 5 ملی میٹر جبکہ کڑی جمنداں ڈسپوزل سٹیشن پر 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ایم ڈی واسا نے شہری علاقوں سے بارش کے پانی کی نکاسی تک تمام افسران و ملازمین کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے اور آئندہ بارش کی پیشنگوئی کے باعث الرٹ رہنے کا حکم دیا۔