بینکرز کپ کرکٹ: عمر ایسوسی ایٹس اور کینٹ واریئر سیمی فائنل میں

April 01, 2023

کراچی (ا سٹاف رپورٹر) نیا ناظم آباد بینکرز کپ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں عمر ایسوسی ایٹس نے ریئل ٹائم اسلام آباد کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ ناکام ٹیم 91 رنز بناسکی ۔ عمر ایسوسی ایٹس نے ہدف میں چھ وکٹ پر حاصل کرلیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں کینٹ واریئررز نے پیشن کرکٹ کلب کو چھ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کیا ۔