یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہوں، رابعہ بصری

April 01, 2023

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ونگ کی صدر وسابق ایم پی اے وہیلتھ کمیٹی کی چیئر پرسن رابعہ بصری نے امن کو ر یتیم خانہ میں بچوں میں عید ی اور کپڑے تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے امن کور یتیم خانہ کا دورہ کیا اس دوران منتظمین نے کہا کہ امن کور یتیم خانہ میں بچوں کو حفظ قرآن پڑھایاجاتاہے اوانکو سکولوں میں بھی بھیجاجاتاہے اور انکو بہترین سہولیات میسر کررہے ہیں ۔ امن کو ر یتیم خانہ بچوں کو حفظ کرایاجاتاہے اور سکولوں میں بھی بھیجاجاتاہے ۔ اس موقع پر رابعہ بصری نے کہاکہ غریب او ر یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہوں اورا نکی خدمت میں دلی تسکین ملتی ہے ان بچوں کی نگہداشت اورد یکھ بھال پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔