خیرات اور امداد کے نام پر انسانیت کی تذلیل کی گئی، سنی تحریک

April 02, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خیرات اور امداد کے نام پر انسانیت کی تذلیل12افراد کو موت دے دی گئی،کوئی پوچھنے والا نہیں سیکڑوں لوگوں کو امداد کے نام پر کس طرح جمع کیا گیا غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں ہجوم لگا کر امداد تقسیم کرنا ہے تو اس کیلئے انتظامات بھی کئے جانے چاہیے تھے،سفید پوش لوگوں کو امداد دینے کیلئے با عزت انتظامات ہونا چاہیے ایسے اقدامات انسانیت کی تذلیل ہے۔