بجلی کے نئے ٹرانسفارمرز نصب

April 02, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)محلہ اڈہ اکبر پورہ میں دو سو کے وی بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے سے پورا علاقہ او تاریکی میں ڈوب گیا جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ نوشہرہ کے صدر صاحبزادہ حمزہ خان ‘ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ، ویلیج کونسل کے چیئرمین ملک قاسم خان ، مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر ملک اکرم خان ، جنرل سیکرٹری کفایت شاہ، اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان ، انجمن تاجران کے صدر صلاح الدین اور جنرل سیکرٹری سید منصف شاہ کی کوششوں سے چوبیس گھنٹے کے اندر نیا ٹرانسفارمر لگا دیا ۔سید سبز علی شاہ نے کہا کہ حمزہ خان کی کوششوں سے پچیس روز کے اندر اکبر پورہ میں پانچ ٹرانسفارمرز لگائے گئے جس کے لئے عوام ان کی شکر گزار ہے۔