پاکستان میں خواتین کرکٹرز کے پول میں اضافے پر ہیڈ کوچ خوش

May 22, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے پاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کے پول میں اضافے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان واپس آ کر اچھا لگ رہا ہے۔ ٹیم میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، میڈیا کی سپورٹ ضروری ہے، پاکستانی ٹیم نے حالیہ دنوں میں اچھا کھیلا۔ پریشر میں جیتنے کے لیے خود اعتمادی اور یقین اہم ہے ، ماضی میں جو ہوا وہ پیچھے چھوڑ چکے ہیں،کوچنگ پر فوکس رکھنا چاہتا ہوں۔بسمہ معروف بہت زبردست پلیئر ہیں، جویریہ خان محنت کر رہی ہیں، ان کی فارم ساتھ نہیں دے رہیں۔