گٹکا ماوا کے کارخانہ پر چھاپہ، ملزم گرفتار

May 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گڈاپ سٹی پولیس نے رند گوٹھ نزد ابراہیم کلمتی گوٹھ میں گٹکا ماوا تیار کرنے والے کارخانہ پر چھاپا مار کر بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا اور سامان برآمد اور ملزم شاہ زیب ولد عبدالکریم کوگرفتار کرلیا۔