ضلع وسطی میں ریسٹورانٹ، بیکریوں اور کھانےپینے کے دیگر مراکز پر جرمانے

May 29, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی اور کراچی یونیورسٹی کے طلباء پر مشتمل مشترکہ ٹیم نے ضلع وسطی میں 30 سے زائد مشہور ریسٹورانٹ، بیکریوں اور کھانے پینے کے مراکز کا دورہ کیا،ٹیم نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر ریسٹورانٹ، بیکریوں اور کھانے پینے کے دیگر مراکز پر تین لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے،اور 15 دن میں سندھ فوڈ اتھارٹی سے لائسنس لینے کی بھی ہدایت کی،مشترکہ ثیم کی کارروائی کو سندھ فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین نے مانیٹر کیا۔