رابطہ کمیٹی کا اجلاس مردم شماری پر تحفظات

May 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد میں اہم اجلاس کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ حالیہ مردم شماری میں بے ضابطگیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے اور اس میں کسی قسم کی گڑبڑ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔