یوم تکبیر عزم و استقلال اور عہد و پیماں کا استعارہ ہے، حاجی احسان الدین قریشی

May 29, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی نے یوم تکبیر کے موقع پر کیک کاٹتے ہوئے کہا ہے کہ یوم تکبیر عزم و استقلال اور عہد و پیماں کا استعارہ ہے، 28 مئی کو پاکستان نے ایٹمی دھماکاکرکے ملک دشمن قوتوں کو یہ واضع پیغام دیا تھا کہ ہم کسی سے کم نہیں بلکہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک و قوم کو درپیش خطرات سےحفاظت پاکستان مسلم لیگ ن کی زمہ داری ہے، آخر میں پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گے، تقریب میں ڈپٹی میئر منور احسان قریشی،سابق چئیرمینزاہد بشیر قریشی، قسور بھٹی،رفیق عرف طوطی سمیت دیگر نے شرکت کی۔