کوئٹہ: پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلا ف کریک ڈاؤن، ایک مغویہ بازیاب، 14ملزمان گرفتار

May 29, 2023

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کیخلا ف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےایک مغویہ کو بازیاب کراکر 14ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق سیٹلائیٹ ٹاون پولیس نے اغوا کا رعبدالحمید کو گرفتار کر کے مغویہ(ز) کو بازیاب کرالیا گوالمنڈی پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 3منشیات فروشوں محمد انور ،سلیمان،محیب اللہ کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے 8کلو140گرام چرس برآمد کرلی کیچی بیگ پولیس اور کچلاک پولیس نے اسلحہ برآمد ہونے پر دو افراد کو خروٹ آباد پولیس نے 8ملزمان کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے تقریباََ ڈھائی کلو چرس 1پسٹل اور گھریلوسامان برآمد کرکے قبضے لے لیا ۔