محکمہ تعلیم کی اسامیوں پرمیرٹ پامالی قبول نہیں‘ نیشنل پارٹی

June 01, 2023

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی سیکرٹری کلثوم نیاز بلو چ نے محکمہ تعلیم میں 9 ہزار سے خالی آسامیوں کی بہادر خان وومن یونیورسٹی اور ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ میرٹ پر بھرتی کی بجائے من پسندوں میں بنڈربانٹ کاسلسلہ جاری ہے انہوںنے خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت وعدے کے مطابق پبلک سروس کمیشن کے ذریعےاساتذہ کی بھرتیوں کویقینی بنائےکیونکہ مختلف اضلاع میں جاری ٹیسٹ اورانٹرویوز میں کرپشن اور میرٹ کی پامالیاں سامنےآرہی ہیں انہوںنے کہاکہ عجلت میں بھرتیوں پر حکومتی پلان سامنے آچکاہے ۔