PTI چھوڑنے والے بیشتر رہنما سیاسی نہیں، مشرف دور کی پیداوار، عابد شیر

June 01, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام’’ آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے کہاہےکہ تحریک انصاف چھوڑنے والے بیشتر رہنما سیاسی نہیں بلکہ پروزیر مشرف کے دور کی پیداوار ہیں ، تجزیہ کار نصرت جا وید نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اتنے قد آور رہنما نہیں ہیں کہ وہ تحریک انصاف کو کوئی نقصان پہنچا سکیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما آ غا رفیع اللہ نے کہا کہ آصف زرداری جس صو بہ میں جا کر نشست پر تشریف رکھتے ہیں توسیاسی روابط استوار ہو جا تے ہیں ۔رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے کہاکہ تحریک انصاف چھوڑنے والے بیشتر رہنما سیاسی نہیں بلکہ پروزیر مشرف کے دور کی پیداوار ہیں ، انہوں نے ماضی میں کئی جماعتیں تبدیل کی ہیں۔ عابد شیر علی نے مزید کہا کہ یہ تمام رہنما موقع پرست اور ان لوگوں کا کردار جماعتوں میں سازشی بھی رہا ہے ۔ رہنما مسلم لیگ ن عابد شیر علی نے کہا کہ اچھے لوگوں سے گفتگو کی جا سکتی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما آ غا رفیع اللہ نے کہا کہ ٓآصف زرداری جس صو بہ میں جا کر نشست پر تشریف رکھتے ہیں توسیاسی روابط استوار ہو جا تے ہیں ۔رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو بر سر اقتدار لانے والے تجربے کا خمیازہ ہمیں آ نے والے دس سال تک برداشت کرنا پڑے گا۔آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یہ حادثہ نہیں ۔