افغان اسپنر راشد خان ان فٹ

June 02, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان ان فٹ ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ پہلا ون ڈے جمعے کو کھیلا جائے گا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ انہیں ایشیا کپ اور ورلڈ کپ تک فٹ دیکھناچاہتی ہے۔