پاکستان کا دورۂ سری لنکا، ون ڈے میچز شامل کرنیکی کوشش ناکام

June 03, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنےکے معاملے پر مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ حکام نے ورلڈکپ کے پیش نظر ون ڈے میچز کی تجویز دی تھی۔ اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جولائی میں سیریز صرف ٹیسٹ میچز پر ہی مشتمل رہے گی۔ دریں اثنا پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورے کے پیش نظر اسی ماہ قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اسپن اور فاسٹ بولنگ کے علیحدہ علیحدہ کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپن بولنگ کیمپ 10 سے 15جون جبکہ فاسٹ بولنگ کیمپ16 سے 21جون تک منعقد ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ذاتی مصروفیات، بابر اعظم اور محمد رضوان (حج) اور محمد نواز (رہیب) کے سبب ان کیمپس میں شریک نہیں ہونگے۔