پی آئی اے کا 4 جون سے کراچی تا اسکردو براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

June 03, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پی آئی اےنے 4 جون سے کراچی تا اسکردو کے لئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھایا گیا ہے ۔ہفتہ وار دو پروازیں بدھ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی ، پروزاوں کے لئے ایئربس 320 طیارے استعمال کئے جائیں گے۔