ملائیشین قونصل جنرل کا نمل کراچی کیمپس کا دورہ

June 03, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں مقیم ملائیشیا کے قونصل جنرل حرمن حردیانتا بن احمد نے نمل یونیورسٹی کراچی کیمپس کا خصوصی دورہ کیا اور طلباء و طالبات سے خصوصی ملاقات کی۔ جمعہ کے روز ملائیشیا کے قونصل جنرل نمل کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استبقال نمل کراچی کے ریجنل ڈائرکٹر بریگیڈئیر (ر) علی حیدر کاظمی(ہلال امتیاز ملٹری) نے کیا جبکہ ا س موقع پر ان کے ہمراہ اساتذہ بھی موجود تھے۔ نمل کراچی کیمپس کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ساتھ ہونے والی مشترکہ خصوصی نشست میں ملائیشیا کے قونصل جنرل جناب حرمن حردیانتا نے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں پیشہ وارانہ صلاحیتیوں ک تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہونہار طلباء وطالبات ملائیشیا میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں اپنی بھرپور خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نمل کراچی کا دورہ ان کے لئے مفید اور معلومات سے بھرپور رہا ہے۔