عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے‘ احمد رضا قصوری

June 03, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ ففتھ جنریشن وار کے دور میں عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ 9مئی سیاہ ترین دن ہے‘ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے۔ ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹم بم خطے میں امن کی ضمانت ہےملک میں چارٹر آف معیشت ہونا چاہئے۔ آئین اور ریاست آمنے سامنے ہوں تو ریاست کو بچانا افضل ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے جس سے ریاست کو خطرات ہیں۔