نان ایم ٹیگ گاڑیاں بائیں جانب کے ٹول بوتھ استعمال کریں، موٹروے پولیس

June 05, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ترجمان موٹر وے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ 5جون سے موٹر وے استعمال کرتے ہوئے ایسی گاڑیاں جن میں ایم ٹی کی سہولت ابھی تک موجود نہیں ،ٹول پلازہ سے نکلتے ہوئے یا داخل ہوتے ہوئے بائیں جانب کے ٹول بوتھ جو کہ نان ایم ٹیگ گاڑیوں کے لیے مختص ہیں استعمال کریں،بصورت دیگر ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے پر ایسی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔