• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی بائیکر گلفشاں طارق کا پی ٹی ڈی سی میں شاندار استقبال

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے پاکستان کی پہلی خاتون بائیکر گلفشاں طارق کا لندن سے پاکستان تک اپنے شاندار اوورلینڈ سفر کی کامیاب تکمیل پر اسلام آباد میں واقع ہیڈ آفس میں پرتپاک استقبال کیا۔ استقبالیہ تقریب میں سیکریٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) محی الدین احمد وانی، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب الرحمن رانا، پی ٹی ڈی سی کے سینئر حکام اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ گلفشاں طارق کو ان کی غیر معمولی کامیابی اور پاکستان کو ایڈونچر ٹورازم اور اوورلینڈ نگ کے ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے میں ان کے کردار پر سراہا گیا۔ ان کا یہ سفر خواتین کے بااختیار ہونے کی ایک مضبوط علامت بھی ہے جو دیگر خواتین کو رکاوٹیں توڑنے اور ایڈونچر ٹریول میں اپنے خوابوں کی تکمیل کی ترغیب دیتا ہے۔ اپنے خطاب میں سیکریٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی نے گلفشاں طارق کے حوصلہ افزا سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت اور ترقی پسند تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید