• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹیک اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے اکیڈمک فورم کا آغاز

اسلام آباد (ساجد چوہدری )او آئی سی کامسٹیک اور آسیان ممالک سمیت دیگر ممالک کی جامعات پر مشتمل جامعات کی عالمی تنظیم برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے اکیڈمک لیڈرز فورم کا آغاز کامسٹیک سیکرٹریٹ میں ہو گیا، جبکہ جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ سیکرٹریٹ بھی قائم کر دیا گیا ہے، فورم میں فلپائن، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور آسٹریلیا کی جامعات پر مشتمل 13 رکنی بین الاقوامی وفد شریک ہیں ۔ فورم کا مقصد پاکستان سمیت دیگر رکن ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم، سائنسی تحقیق، فیلوشپ پروگرامز اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اور جامعات کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے، فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ تیزی سے بدلتی عالمی صورتحال، غیر یقینی حالات اور معلومات کے غلط استعمال کے دور میں جامعات کا کردار مزید اہم ہو گیا ہے، ڈبلیو یو اے سی ڈی کی ایگزیکٹو سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر نی نیومان تری پسپاننگسہ ، ڈبلیو یو اے سی ڈی کے صدر اور جامعہ ائرلنگا انڈونشیاء کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد مدیان اورپاکستان میں انڈونیشیا کے نائب سفیر رحمت ہندیارتا کسوما ن نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید