• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیندوہ کو علاج کے بعد قدرتی مسکن میں واپس چھوڑ دیا گیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )آزاد جموں و کشمیر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے ایک عام تیندوہ “ٹیری” کو علاج اور بحالی کے بعد اس کے قدرتی مسکن میں واپس چھوڑ دیا ہے،یہ مشن 5 اپریل کو شروع ہوا، جب اے جے کے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے زخمی چیتے کو ریسکیو کیا اور اسے آئی ڈبلیو ایم بی کے ریسکیو اینڈ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ٹیری کو 27 دن تک انتہائی نگہداشت، ویٹرنری علاج، نگرانی اور بحالی فراہم کی گئی، مکمل صحت یابی اور جنگل میں بقا کے لیے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید