• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، گمشدہ بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچے کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا، تھانہ نیلور پولیس کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کا بچہ لاپتہ ہوگیا ہے جن کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پرپولیس نے رپورٹ درج کر کے مختلف تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچے کو قلیل وقت میں تلاش کر کے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا۔
اسلام آباد سے مزید