• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین دوستی خطے میں استحکام اور ترقی کی علامت ہے، حنیف عباسی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پاک چین دوستی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر گورنمنٹ گریجویٹ کالج سٹیلائٹ ٹاؤن بی بلاک راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے شعبہ مصوری کے تحت کوائن اور اسٹیمپ ڈیزائن مقابلے منعقد کیے گئے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی تھے جو ملکی سیاست میں اپنی عوامی خدمات اور متحرک پارلیمانی کردار کے حوالے سے معروف ہیں۔ دیگر معزز مہمانوں میں امجد اقبال خٹک، ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈویژن، اور مختلف کالجز کی خواتین پرنسپلز بھی شریک ہوئیں۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ ڈویژنل سطح پر انعامات حاصل کرنے والی طالبات کو بھی اعزازی سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف عباسی نے طالبات کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور مزید محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
اسلام آباد سے مزید