• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ماڈل کالج آئی ٹین فور کی سلور جوبلی تقریب

اسلام آباد (عاطف شیرازی ) اسلام آبادماڈل کالج برائے طالبات ،آئی ٹین فوراسلام آباد کے 25 سال مکمل ہونے پر سلور جوبلی تقریب منعقد کی گئی ۔ ۔اس تاریخی موقع پر کالج کی سابقہ پرنسپلز ،وائس پرنسپلز ،اساتذہ اور فارغ التحصیل طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میں شرکت کرنے والی پرنسپلز جن میں شمیم ممتاز ،ثمینہ ندیم ، فوزیہ مجاہد، صبا فیصل ثمرہ لطیف اور نسیم مرتضٰی نے پیغام کے ذریعے اپنے اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کیا ۔یہ تقریب اس کالج کی پرنسپل پروفیسر فاطمہ مبین کی سرپرستی میں پایہ تکمیل کو پہنچی ۔ کھانے سے پہلے پرنسپل فاطمہ مبین اور وائس پرنسپل مسز زرقا داؤد نے سابقہ پرنسپلز ، وائس پرنسپلز اور ہیڈ مسٹریس کو گلدستے پیش کیے اور دوران تقریب سب نے مل کر سلور جوبلی کا کیک کاٹا ۔
اسلام آباد سے مزید