قادیانیوں کاعلمی طورپرتعاقب جاری رکھیں گے، ڈاکٹرسعید احمد

June 05, 2023

لاہور(خبرنگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی زیر صدارت ہوا ۔جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ جبکہ اجلاس میں مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اجلاس میں سانحہ9مئی پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں ، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے مکہ مکرمہ سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عالمی اور ملکی سطح پر قادیانیوں کا علمی طور پر تعاقب جاری رکھتے ہوئے نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی ۔صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نےکہا کہ سکول کالجز یونیوسٹیز کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ملک بھر میں ختم نبوت کورسز کروائے جائیں گے اور یکم ستمبر تا10ستمبر عشرہ ختم نبوت و دفاع پاکستان منایا جائے گا، اجلاس میں مولانا غلام یٰسین صدیقی، مولانا افتخار اللہ شاکر، قاری محمد رفیق وجھوی،مولانا ثناء اللہ فاروقی، مولانا مجیب الرحمن، صدر پنجاب قاری احمد علی ندیم سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا گلزار احمد آزاد،صوبائی صدر خیبر پختونخواہ پیر الیاس فداء سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔