ورلڈکپ کوالیفائرز کیلئے سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اعلان

June 10, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکن کرکٹ بورڈ نےون ڈے ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ داسن شناکا ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ انجیلو میتھیوز کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ سری لنکن ٹیم 10 جون کو زمبابوے روانہ ہوگی۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ18 جون سے9 جولائی تک کھیلاجائےگا۔