نائلہ کیانی مناسلوسر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں

September 22, 2023

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی ، نائلہ کیانی 8ہزار 163میٹر بلند مناسلو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں،نیپال میں واقع ماونٹ مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے، نائلہ نے گزشتہ شام چھ بجے کیمپ ٹو سے سمٹ کی جانب پیش قدمی شروع کی تھی اورجمعرات کی صبح سوا سات بجے مناسلو کے ٹاپ پر پہنچیں۔