حسین ظفر سوئی گیس ٹاسک فورسکے نگران مقرر ، غیر قانونی گیس سپلائی پر 14کنکشن منقطع

September 23, 2023

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سوئی گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ملتان آفس کے جنرل منیجر راشد اسحاق نے ڈپٹی چیف انجینئر سید حسین ظفر کو سوئی گیس ٹاسک فورس کا نگران مقرر کر دیا،دریں اثنا؍جنرل منیجر کے احکامات پرانچارج ٹاسک فورس کی زیر نگرانی ٹاسک فورس ٹیموں نے غیر قانونی کمپریسر کے استعمال اور دیگر گھروں غیر قانونی گیس سپلائی دینے پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مزید14 گیس کنکشن منقطع کرتے ہوئے میٹر اتار لیے ، ملتان شہر میں ایک شجاع آباد میں6،میاں چنوں و نواح سے 3،ڈیرہ غازی خان سے3 میٹر اتارے گئے مظفر گڑھ میں ایک گیس میٹر ضبط کیا گیا۔