بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ

September 24, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈھاکا میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نےنیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹسمین کو واپس بلا لیا۔ہفتے کو فاسٹ بولر حسن محمود نے ایش سوڈھی کو نان اسٹرائیکر اینڈ پر منکڈ آؤٹ کیا اور تھرڈ امپائر نے ایش سوڈھی کو رن آؤٹ کردیا۔کپتان لٹن داس نے پویلین جاتے ایش سوڈھی کو واپس بلا لیا۔ اس پر ایش سوڈھی نے حسن محمود کو اسپورٹس مین اسپرٹ پرگلے لگالیا۔افغانستان نے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچ میں اسی طرح شاداب خان کو آؤٹ کیا تھا۔