ملتان(سٹاف رپورٹر)بجلی چوری ،غیر قانونی منی پٹرول پمپ لگانے، تیز رفتار گاڑیاں چلانے، گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر رکھنے اور سڑک کے درمیان گاڑیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک کرنے کے الزام میں 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،پولیس نے مہنگے داموں دودھ ،آٹا اورچینی فروخت کرنے کے الزام میں تین دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ،دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ،دو مختلف مقامات پر جوئے کے اڈوں پر چھاپہ مار کر سات جواریوں کو رنگےہاتھوں گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے جب کہلڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔