پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ شائقین کے بغیر ہوگا، بھارتی بورڈ

September 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ نے پیر کو باضابطہ اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعے کو حیدرآباد دکن میں ورلڈ کپ وارم اپ میچ سیکورٹی وجوہ کی بنا پر تماشائیوں کے بغیر اور بند دروازوں میں کھیلا جائے گا ۔ میچ کے روز مذہبی تہوار کی وجہ سے شہر میں عوام کی بڑے اجتماعات متوقع ہیں ۔