نیچرل اسکن بوٹکس لک

January 28, 2024

عمر کے ایک خاص حصے میں پہنچ کر اکثر خواتین کو چہرے پر رونما ہونے والی جھریوں کی فکر لاحق ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے چہرے پر میک اپ بھی نہیں اچھا لگتا ،اگر کبھی کسی تقریب میں جانا ہو تو سب سے پہلے یہی خیال آتا ہے کہ چہرے پر ایسا کیا لگائیں کہ جھریاں واضح نہ ہوں۔ خواتین گھر میں بھی ہر وقت یہی سوچتی رہتی ہے کہ ایسا کیا کریں جس سے چہرہ جھریاں سے بالکل صاف اور تر وتازہ ہو جائے۔ اب اس بارے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

عام طور پر اسکن بوٹکس کا لک دینے کے لیے گریپ سیڈز فلاور کا استعمال کیا جاتا ہے پوری دنیا میں اسی کے عرق کو نیچرل بوٹکس کا نام دیا جاتا ہے لیکن وہ اتنی آسانی سے مارکیٹ میں ملتا نہیں ہے۔ اس میںپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،جو کام گریپ سیڈز فلاور کرتے ہیں ،بالکل اسی طر ح کا ایک طر یقہ آپ کو بتا رہے ہیں ۔ سب سے پہلے وی ٹا من ای کے تین کیمپسول کا جیل نکال لیں ،پھر اس میں ایک انڈہ شامل کرکے اچھی طر ح مکس کرلیں ،بعد ازاں اس میں ایک 1000 سی سی بھی ملا لیں۔ اب اس میں ایک چمچہ السی کے بیج کا پائوڈر شامل کرلیں۔

اس کو اچھے سے حل کرنے کے لیے تھوڑاسا پانی ملا لیں ۔اور دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔ تھوڑا ،تھوڑا لے کر چہرے پر لگا کر مساج کریں اور جب خشک ہو جائے تو دوبارہ لگا کر مساج کریں یہ عمل تین دفعہ کرنا ہے۔ یہ آپ ہاتھ ،پیروں اورگردن پربھی لگا سکتی ہیں۔ اس کے بعد اچھی طر ح چہرے پر عر ق گلاب کا اسپرے کریں اور پانچ سے دس منٹ چہرے کو ایسی چھوڑ دیں، پھر سادے پانی سے چہرہ کو دھولیں۔ دیکھیں آپ کا چہرہ کیسا نکھرتا ہے کوئی بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے گا۔