چھالیہ سپلائی میں ملوث ملزم گرفتار، 100 کلو گرام چھالیہ برآمد

December 03, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )کلری پولیس نے چھالیہ سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے 100 کلو گرام چھالیہ برآمد کر لی۔ملزم کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم رکشہ میں چھالیہ سپلائی کرنے کی کوشش کر رہا تھا،ملزم کو دوران پیٹرولنگ گرفتار کیا گیا۔