سپریم کورٹ کی سیڑھیوں سے گر کرکانسٹیبل جاں بحق ، نوجوان قتل

December 04, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) سپریم کورٹ میں تعینات کیپیٹل پولیس کا کانسٹيبل محمدریاض اتوار کو سیڑھیوں سےپھسل کر زندگی کی بازی ہار گیا، متوفی کی نعش ڈاکٹری معائنے اور پولیس لائنز میں نماز جنازہ کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے چکر آنے پر گرے جس کیوجہ سے سر پر شدید چوٹ آئی اور موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔ادھر ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا، تھانہ ترنول پولیس کو یوسف نے بتایا کہ عثمان نے اس کے بیٹے عابد کو قینجی کا وار کر کے قتل کر دیا، تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں نفیس اور علی کو باقراور ا شفاق نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔