پی سی بی تنازع، سلمان بٹ کا افغان بورڈ سے معاہدہ کھٹائی کا شکار

December 05, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کو اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی ہے لیکن پی سی بی تنازع کے بعد خاموشی اختیار کر لی گئی ہے اور معاہدہ کھٹائی کا شکار دیتا ہے۔ انہیں 20 جنوری سے بھارت میں سیریز سے قبل ہائی پرفارمنس کیمپ کیلئے بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی پیشکش کی گئی تھی۔ سلمان بٹ ورلڈ کپ کوالیفائنگ ایونٹس میں بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔ واضح رہے دو دن قبل سلمان بٹ کو قومی سلیکشن کمیٹی کا کنسلٹنٹ بنانے کے بعد چند گھنٹے میں ہٹادیا گیا تھا۔ انہین پی سی بی کے اعلان سے ایک روز پہلے افغانستان کی جانب سے پیشکش ہوئی تھی ۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ افغانستان بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ اسی دوران پی سی بی میں تقرری ہو گئی ۔ پی سی بی عہدے کو اہمیت دی تھی لیکن اس کے بعد افغانستان سے ابھی دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔